ریاض،19جولائی(ایجنسی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کے روز فرانس کے صدر فرنسوا اولاند سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ سعودی فرماں روا نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردی کے واقعے میں جانی نقصان پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">شاہ سلمان نے اس جرم کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب فرانس اور عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
سعودی فرماں روا نے دہشت گردی کی آفت کا سامنا کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو یکجا کرنے کی اہمیت کو باور کرایا۔